نئی دہلی،18(ایجنسی) کولکتہ میں مشن آف چیریٹی قائم کرنے والی مدر ٹریسا اب سینٹ قرار دی جائیں گی. کلکتہ کی آنجہانی مدر ٹریسا کو رومن کیتھولک نے سینٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غریب ترین لوگوں کی مدد کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والی نوبل انعام یافتہ مدر ٹریسا کو ستمبر 2016
میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔
ویٹکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے خدا کے ساتھ ان کے تعلق کے حوالے سے ایک کرشمہ کی توثیق کرنےکے بعد انہیں سینٹ بنانے کے راہ ہموار کردی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 2016 تک مدر ٹریسا کو سینٹ کی ڈگری دی جا سکتی ہے.